نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

Most Liked

مزاح کی تعریف اور اس کا مفہوم

مزاح کی اہمیت




اگر آپ کو کسی تقریب میں جانے کا موقع ملا ہو تو اپ نے مشاہدہ کیا ہو گا کہ ہر تقریب میں ایک کردار ایسا ضرور ہوتا ہے جس کی آمد کا انتظار کیا جاتا ہے اور اس کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جاتا ہے۔ آپ حیران ہوتے ہیں کہ آخر اس میں ایسا کیا ہے کہ لوگ اسے اتنا یاد کر رہے ہیں۔ پھر کچھ لمحات کے بعد جیسے ہی اس کی آمد ہوتی ہے سب کے چہروں پہ خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ اور ان کو ایک عجیب سی خوشی کا احساس ہونے لگتا ہے۔ وہ شخص آتے ہی ایک ایسا جملہ ادا کرتا ہے جسے سن کر تمام شرکائے تقریب ہنسنے لگ جاتے ہیں۔ اور یوں وہ شخص تمام حاضرین کی نگاہوں کا مرکز بن جاتا ہے۔ آخر ایسا کیا ہے اس میں کہ اس کے آنے سے تقریب کی رونق بحال ہو جاتی ہے۔ وہ ایک ہی چیز ہے اس کی حسِ مزاح جو عام لوگوں سے زیادہ تیز ہے۔ ایسے شخص کی کمی محسوس کی جاتی ہے۔ اور اس کی آمد سے ہی چہرے کھل اٹھتے ہیں۔ تو مزاح ایک انسان کو معاشرے میں گھلنے ملنے والا کردار بناتا ہے۔ ایک ایسا کردار جو لوگوں کی محافل کی رونق ہوتا ہے۔ تو مزاح اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ آپ کی قدر میں اضافہ کرتا ہے۔ آپ کو خوشنما بناتا ہے اور آپ کی شخصیت کو نکھارتا ہے۔ 



انسان کی فطرت یہ ہے کہ وہ مسلسل ایک کیفیت میں قید نہیں رہ سکتا۔ لیکن غم اور ٹینشن ایسی کیفیات ہیں جن سے انسان باہر نکلنا بھی چاہے تو جلدی نہیں نکل سکتا۔ جب انسان کو غم ملتا ہے تو وہ تنہائی پسند ہو جاتا ہے۔ اور غم کی کیفیت اس پہ عرصہ دراز تک طاری رہتی ہے۔ اسی طرح جب انسان کو کوئی ٹینشن ملتی ہے تو وہ جلدی جان نہیں چھوڑتی۔ ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اگر کوئی چیز انسان کی مدد کر سکتی ہے تو وہ مزاح ہے۔



ایک بہترین، اعلیٰ اور عمدہ مزاح انسان کی طبیعت کو ہشاش بشاش کر دیتا ہے۔ ٹینشن میں کمی لاتا ہے اور غم کو دور کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹینشن اور ڈپریشن کے مریضوں کو مزاحیہ پروگرام دکھائے جاتے ہیں۔ اس سے انھیں کچھ پل ہنسنے کو ملتے ہیں اور وہ کچھ دیر کے لیے اپنی ٹینشنوں کو بھلا دیتے ہیں۔ یوں ان کا دماغ تازہ دم ہو جاتا ہے اور ان ٹینشنوں سے نمٹنے اور ڈپریشن سے باہر نکلنے میں ان کی بھرپور مدد کرتا ہے۔ تو ٹینشن اور ڈپریشن کے خاتمے اور غم کی کیفیت سے باہر نکلنے کے لیے مزاح بہت ضروری ہے۔ 



یوں دیکھا جائے تو مزاح ہر انسان کی ایک فطری ضرورت بھی ہے۔ آپ خود غور کریں جب آپ کو کچھ فراغت کے پل میسر ہوتے ہیں تو آپ سوشل میڈیا پہ ایسی پوسٹیں اور ویڈیوز زیادہ دیکھنا پسند کرتے ہیں جو اپ کو ہنساتی ہیں۔ اور آپ ان کے سحر میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ آپ یوٹیوب پہ مزاحیہ فنکاروں کو تلاش کرتے ہیں اور ان کی مزاحیہ پرفارمینس سے دل بہلاتے ہیں۔ یہ تمام سرگرمیاں اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ انسان کو فطری طور پہ مزاح کی ضرورت ہے۔ لہذا مزاح انسان کی فطری ضرورت ہے۔

فی زمانہ ہر طرف پریشانیاں ہی پریشانیاں ہیں۔ مہنگائی کا طوفان ہے۔ ایسی صورت میں مزاح نہایت ضروری ہے۔ تاکہ لوگوں کے چہروں پہ مسکراہٹ آئے اور وہ تازہ دم ہو کر فکروں اور پریشانیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکیں۔ 

تبصرے

مشہور اشاعتیں